ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر

نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ،وفاق بل پراپنے آپشن دیکھے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 23:40

ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) گورنرسندھ محمدزبیرنے کہاہے کہ ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ،وفاق بل پراپنے آپشن دیکھے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام کی خواہشات کواسمبلی ہی قانون بناتی ہے ،نیب آرڈیننس واحدقانون ہے جس سے کرپشن کی روک تھام ہوتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیب قانون کوسندھ میں ختم کرنے کابل سمجھ سے بالاترہے ۔ایک طرف کرپشن کے الزام پروزیراعظم کے استعفے کی بات کی جارہی ہے اوردوسری طرف نیب کے قانون کوصوبے سے ہی ختم کیاجارہاہے ۔اورکرپشن پرلٹکتی تلوارکوہٹاناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سندھ کے حوالے سے عوام میں اچھاتاثرنہیں ہے ،یہاں پرکرپشن زیادہ ہے اگرزیرالتواء مقدمات پربھی نیب کااختیارنہیں ہوگاتوپھرکون ساادارہ کرپشن کوروکے گا۔

انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں بھی احتساب بل آیامگروہاں جوہواوہ لوگ جانتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گورنرکے اختیارات محدودہیں ،نیب کابل ابھی میرے پاس نہیں آیا،بل جب آئے گاوفاق اپنے آپشن دیکھے گا۔ایک سوال پرکہاکہ وفاق میں نیب بل تیارہوچکاہے ،جس پرسیاسی جماعتوں کاننانوے فیصداتفاق ہے ،سندھ میں نیاقانون بنانے کے بجائے اس پرتوجہ دی جانی چاہئی۔

متعلقہ عنوان :