پاناما کیس کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹی رپورٹنگ کا معاملہ

جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، شرمندگی کا اظہار تاہم معافی مانگنے سے معذرت

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 21:54

پاناما کیس کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹی رپورٹنگ کا معاملہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) پاناما کیس کے متعلق بے بنیاد اور جھوٹی رپورٹنگ کے معاملے پر جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے حوالے سے مسلسل بے بنیاد اور جھوٹی خبریں شائع کرنے کی معاملے پر سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے جنگ گروپ کے رپورٹر احمد نورانی اور مالک میر شکیل الرحمان کی سخت سرزنش کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے احمد نورانی اور میر شکیل الرحمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم میر شکیل الرحمان نے عدالت طلب ہونے کی بجائے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ جواب میں میر شکیل الرحمان نے شرمندگی کا اظہار کیا ہے تاہم معافی مانگنے سے معذرت کی ہے۔ میر شکیل الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما کیس کی رپورٹنگ کے حوالے سے جنگ گروپ کو دوسرے میڈیا گروپس سے الگ نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :