Live Updates

عمران خان کی کاونٹی کرکٹ کی منی ٹریل بھی مل گئی، چند روز میں سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے: فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 21:47

عمران خان کی کاونٹی کرکٹ کی منی ٹریل بھی مل گئی، چند روز میں سپریم کورٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء) فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ عمران خان کی کاونٹی کرکٹ کی منی ٹریل بھی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کی کاونٹی کرکٹ کی منی ٹریل بھی مل گئی ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں کاونٹی کرکٹ کے معاہدے کی دستاویزات جمع کروائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

چونکہ کاونٹی کرکٹ سے کمائی گئی رقم کی منی ٹریل کا ریکارڈ 25-30 برس پرانا ہے اس لیے اسے ڈھونڈنا مشکل ہو رہا تھا۔ تاہم کاونٹی کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کی منی ٹریل بھی ڈھونڈ لی گئی ہے۔ منی ٹریل آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے جس میں انہیں بنی گالہ جائیداد کی منی ٹریل ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اس کیس کی سماعت کل بروز منگل چیف جسٹس ثابت نثار کی سرابراہی میں خصوصی بینچ کرے گا۔ سماعت کے دوران عمران خان کو بھی عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات