ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن

پیر 24 جولائی 2017 23:36

ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کل ماہِ ذوالقعدہ کا چاند نظرآگیااور یکم ذوالقعدہ منگ آج منگل 25جولائی کو ہوگی ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حافظ محمد سلفی ،مولانا اسددیوبندی ، مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا ،کراچی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالقعدہ منگل25جولائی کو ہوگی ۔