وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بعد وزیر اعلی سندھ کا بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ سامنے آگیا

وزیر اعلی سندھ بھی سخت محنتی ثابت ہوئے ہیں اور ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر ملازمت کرتے رہے ہیں

پیر 24 جولائی 2017 23:35

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بعد وزیر اعلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بعد وزیر اعلی سندھ کا بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ سامنے آگیا ہے۔ موصوف ازمان میں ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر کام کرنے جاتے ہیں۔پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا اقامہ بھی منظر عام پر آیا تھا لیکن اب وزیر اعلی سندھ بھی سخت محنتی ثابت ہوئے ہیں اور ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر ملازمت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مراد علی شاہ کے اقامہ کے مطابق وہ ازمان میں کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ازمان کا اقامہ حاصل کیا اور ہوٹل ہولی ڈے ان میں بطور سپر وائزر کام کرتے رہے ہیں۔ان کے اقامہ کی ایکسپائری تاریخ 30 دسمبر 2014 درج ہے۔پاکستان کے تین چوٹی کے سیاستدانوں کے اقامے سامنے آ چکے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہم سخت محنت کش قوم ہیں ، بس اب اس وقت کا انتظار کرنا ہوگا جب مزید سیاست دانوں کے اقامے بھی منظر عام پر آتے جائیں گے اور ہماری سخت محنتی قیادت کے چرچے پوری دنیا میں ہوں گے۔