دہشت گردی عدالت نے خطرناک آتش گیرموادرکھنے کے جرم میں ملزم کومجموعی طورپر31 سال قید،بیس ہزارروپے جرمانہ ادائیگی کاحکم سنا دیا

محمدیارنامی دہشت گرد کو سی ٹی ڈی پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کرکے گرفتار کیا تھا

پیر 24 جولائی 2017 23:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) دہشت گردی کی عدالت کے جج طارق محمودضرغام نے دہشت گردکوخطرناک آتش گیرموادرکھنے کے جرم میں ایک ملزم کومجموعی طورپر31 سال قیداوربیس ہزارروپے جرمانہ ادائیگی کاحکم سنایا،استغاثہ کے مطابق اس سال 27فروری کوسی ٹی ڈی پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کرکے چک ایک سوایک جنوبی میں محمدیارنامی دہشت گرد کوگرفتارکرکے خطرناک ایکسلوزر مواد اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مقدمے کاچالان فاضل عدالت کو پیش کیاچنانچے عدالت نے سماعت کے بعدجرم ثابت ہونے پرملزم کومجموعی طورپراکتیس سال قید سخت اور بیس ہزارروپے جرمانہ اداکرنے کی سزاء کاحکم دیا،

متعلقہ عنوان :