Live Updates

لاہور دھماکے پر تحریک انصاف کی 3دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل ‘ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘عبدالعلیم خان

پیر 24 جولائی 2017 23:22

لاہور دھماکے پر تحریک انصاف کی 3دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل ‘ جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصا ف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئی3دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتی ہے اور ملک کو اس عفریت سے پاک کرنے کیلئے ہر اقدام کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں یہ مضموم واقعہ قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدرشعیب صدیقی، صدر لاہور رورل ظہیرعباس کھوکھر ، جنر ل سیکرٹری اعجاز ڈیال ،مہر واجد عظیم،جمشید اقبال چیمہ اور عبدالکریم کلواڑ نے بھی دہشتگردی کے اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات