نیب بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ، بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو سارک ممالک میں رول ماڈل سمجھنا اعزاز کی بات ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرپشن ریسپشن انڈیکس گزشتہ تین سالوں میں 175 سے کم ہو کر 116 پر آگیا ہے، نیب کی کوششوں کی بدولت پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین بن گیا ، یہ بڑی کامیابی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب
پیر 24 جولائی 2017 23:21
(جاری ہے)
اس عرصہ کے دوران 11ہزار 581 شکایات کی تصدیق کی گئی ۔
7ہزار 587 انکوائریاں، 3ہزار 846 انویسٹی گیشنز اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2ہزار 808 کرپشن ریفرنسز دائر کئے گئے جبکہ سزائیں دینے کی مجموعی شرح 76 فیصد رہی۔ نیب کی بڑی کامیابی میں سے ایک 287.763 ارب روپے کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے موجودہ انتظامیہ کی مدت میں 45 ارب روپے ریکور کئے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسی طرح2014ء تا 2017ء کے دوران شکایات، انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکی تعداداتنے ہی عرصے کے مقابلہ میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے اعداد وشمار چیئرمین نیب کی قیادت میں تمام عملہ کی سخت محنت کے عکاس ہیں۔ شکایات کی تعداد میں اضافہ اس بات کابھی عکاس ہے کہ عوام کا نیب پر اعتماد بڑھا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاکہ نیب کے عملہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے سلسلہ میں ایک جامع نظام وضع کیاگیا ہے جس کے تحت نیب کے علاقائی بیوروز کو گزشتہ تین سالوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر جانچا جارہا ہے ۔ باقاعدہ مانیٹرنگ اور انسپیکشن کے نتیجہ میں نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے اسلام آباد میں سارک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں رکن ممالک نے نیب کی انسداد بد عنوانی کی حکمت عملی اور بد عنوانی کے خلاف اقدامات کی بدولت پاکستان کو سارک ممالک کے لئے رول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کی انسداد بد عنوانی کے حوالے سے کوششوں اور کامیابیوں کے نتیجے میں اسے سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیاجاچکا ہے جو پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.