دھماکے کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی‘جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائے گی

پیر 24 جولائی 2017 23:21

دھماکے کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی‘جیو فینسنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور میں ارفع کر یم ٹاور کے قر یب ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ،جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائے گی جسکے لیے متعلقہ محکمہ نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے اور اس سے دیکھاجائیگا کہ کیا دہشت گرد کی دہشت گردی کر نے سے پہلے یہاں سے کسی سے فون پر بات تو نہیں ہوئی ہے یا اس کو کوئی سہولت کار تو پہلے سے یہاں موجود نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :