Live Updates

شہباز شریف اور چوہدری نثارکی آپس میں مثالی دوستی ، دونوں کی آنکھوں کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر بھی ایک

پیر 24 جولائی 2017 23:21

شہباز شریف اور چوہدری نثارکی آپس میں مثالی دوستی ، دونوں کی آنکھوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جن کی آپس میں ایک مثالی دوستی ہے ۔

(جاری ہے)

اور دونوں کی آنکھوں کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر بھی ایک ہی ہے ، آئی این پی کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دو ہفتے قبل لاہور کے ایک نجی ہسپتال سے اپنی آنکھوں کا آپریشن کروایا تھا اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اہم سیاسی رہنمائوں کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ہر مرحلے پر ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں ۔ اسی طرح دونوں کا آنکھوں کا ڈاکٹر بھی ایک ہی ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے بھی چند ماہ قبل لاہور سے ہی اپنی آنکھوں کا آپریشن کروایا تھا اور اسی ڈاکٹر نے ان کا آپریشن کیا تھا جس نے شہباز شریف کا آپریشن کیا تھا۔…
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :