پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر حکومت کو چوہدری نثا ر سے بات چیت کا مزید وقت مل گیا

شہباز شریف، اسحاق ڈار،صادق،گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی نے رابطے اور بات چیت

پیر 24 جولائی 2017 23:13

پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر حکومت کو چوہدری نثا ر سے بات چیت کا مزید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر حکومت کو ان سے بات چیت کا مزید وقت مل گیا، پہلے بھی ان سے وزیراعلیٰ شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، اسپیکر سردار ایاز صادق،گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی نے رابطے اور بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس ملتوی ہونے پر حکومت کو وزیر داخلہ سے مزید بات چیت کیلئے وقت مل گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس چند روز تک التواء میں رہنے کا امکان ہے ۔