سکردو،پانی و بجلی کی مسلسل بندش کیخلاف اہلیان شق تھنگ کا پیمانہ صبر لبریزہوگیا،خواتین بچوں سمیت کلفٹن روڈ پر آگئیں

پیر 24 جولائی 2017 23:13

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پانی و بجلی کی مسلسل بندش کیخلاف اہلیان شق تھنگ کا پیمانہ صبر لبریز،خواتین بچوں سمیت کلفٹن روڈ پر آگئیں،سینئر صوبائی وزیر پانی و بجلی کی گاڑی روک لی ،کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے بحال ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شق تھنگ میں پانی اور بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ سے تنگ آ کر خواتین بچوں سمیت کلفٹن روڈ پر نکل آئیں اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اسی دوران سینئر صوبائی وزیر پانی وبجلی بھی اسی روٹ سے گزر رہے تھے جسے بھی خواتین نے روک لیا اور شدید اھتجاج کیا تاہم سینئر وزیر راستہ بنا کر نکل گئے لیکن سڑک خواتین نے تقریباً20منٹ تک بند رکھی بعد آزاں لوگوں کے سمجھانے پر منتشر ہونگیں۔

متعلقہ عنوان :