سکردو،رگشہ بروم ٹو کو سر کرنے کے بعد کیمپ تھری سے لاپتہ ہونیوالے اٹالین کوہ پیما کو تلاش کر لیا گیا

پیر 24 جولائی 2017 23:13

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) رگشہ بروم ٹو کو سر کرنے کے بعد کیمپ تھری سے لاپتہ ہونے والے اٹالین کوہ پیما کو تلاش کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیلا پیک ٹورکمپنی کے ذریعے رگشہ بروم ٹو کو سر کرنے کیلئے غیر ملکی کوہ پیمائوں پر مشتمل 13رکنی ٹیم جب چوٹی سر کرکے واپس روانہ ہوئی تو کیمپ تھری کے مقام پر اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ویلروتھکاوٹ کی وجہ سے وہیں آرام کرنے بیٹھ گیا جس کی وجہ سے ایکسپڈیشن گروپ نے اسے لاپتہ قرار دیکر تلاش کیلئے کچھ ممبران پر مشتمل ٹیم بھیجی جنہوں نے اتوار کے روز زندہ سلامت مل جانے کی اطلاع لیلیٰ پیک ٹور کے مالک طاہر کو دیدی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ لوگ شام تک بیس کیمپ پہنچ جائینگے۔

متعلقہ عنوان :