صوبے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے، پہلی مرتبہ سفرنگہ کے مقام پر جیپ ریلی کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے، ،سفرنگہ دنیا کے سرد علاقوں کے بلند ترین صحرائوں میں شامل ہے، جیپ ریلی کیساتھ بین الاقوامی سیاحت کوفروغ ملے گا ،پولو میچ، ذخہ کے مقابلے، مقامی سطح پر تیار کئے جانیوالے اشیاء کی نمائش سمیت دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائیگاجس سے بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی محکمہ جی اے ڈی کی جانب سے دی جانیوالے بریفنگ کے موقع پر گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 22:54

صوبے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے، ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں مثبت سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے پہلی مرتبہ صوبے میں سفرنگہ جو قدرتی اعتبار سے انتہائی دلکش صحرا ہے کے مقام پر سفرنگہ جیپ ریلی کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ،سفرنگہ دنیا کے سرد علاقوں کے بلند ترین صحرائوں میں شامل ہے، سفرنگہ جیپ ریلی کے ساتھ بین الاقوامی سیاحت کے فروغ اور گلگت بلتستان کے تشخص کو اجاگر کرنے اور بلتستان کے مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے پولو میچ، ذخہ (مقامی کشتی رانی) کے مقابلے، مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے اشیاء کی نمائش سمیت دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گاجس سے بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وہ بروز پیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ جی اے ڈی کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سفرنگہ جیپ ریلی اور دیگر ثقافتی پروگرامز کے بین الاقوامی سطح پر انعقاد کو کامیاب بنانے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کی بھی منظوری دی جس کی سربراہی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کریں گے جس کے دیگر ممبران میں سیکریٹری جی اے ڈی، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، آئی جی پی گلگت بلتستان، سیکریٹری سیاحت، سیکریٹری تعمیرات، ایم ڈی نیٹکو اورسکردو سے منتخب ممبران کونسل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کامیاب پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کی باقاعدہ منظوری دیدی جس کی سربراہی کمشنر بلتستان کریں گے اور کمیٹی دیگر ممبران میں ڈی آئی بلتستان، چیف انجینئر تعمیرات، ڈائریکٹر سیاحت، کنزویٹر جنگلات، ڈی سی سکردو، ڈی سی شگر سمیت سٹیشن منیجر نیٹکو شامل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ بلتستان میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ پاک ویل کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :