پنجگور، عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں گچک سردار چاہ سے 150خاندانوں نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی پارٹی مین شامل

ہم نے اپنے مظلوم قوم کی حقوق کی سیاست کی شروعات کی ہمیںسیاست میں کوئی ذاتی غرض نہیں ہے، مرکزی سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان

پیر 24 جولائی 2017 22:47

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے وشاپ سریکوران میں عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں گچک سردار چاہ سے محمد صالح،خانے تل، سے علی احمد،وشاپ بہار جان و دیگر کی ہمراہی میں 150خاندانوں نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجگور کے مختلف سیاسی دوست ہم سے جدا ہوئے اس وقت پنجگور کی آبادی 26ہزار تھی کہ ہم نے اپنے مظلوم قوم کی حقوق کی سیاست کی شروعات کی ہمیںسیاست میں کوئی ذاتی غرض نہیں ہے کل بھی مظلوم کی حقوق کی دفعہ کی اور آج بھی اس پر اٹل ہیں اپنے فکرو فلسفے پر نہ کبھی مکرے ہیں نہ مکریں گے ،سرزمین کی خوشحالی کل بھی ہمارا مقصد تھا اور آج بھی ہمارا مقصد ہے ،اس مقصد کی حصول کیلئے کبھی قوم کا سودا نہیں کرینگے،ہم نے پنجگور کے مستقبل کو سوچتے ہوئے انکے چہرے صاف کرنا چاہا ہے جو ایجوکیشن کی تباہی سے ہو یا کہ امن امان ،شعبہ صحت کی بربادی اداروں کی مفلوجیت ہو ہمیشہ انہیں فعال اور عوام کو باکردار بنانے کی جدوجہد کی ہے،جو لوگ( عوامی) پر الزام ترشی کرتے ہیں انکے گھر میں آئینہ نہیں ہے ،اسمبلی میں سردار ،نواب ،زردار سب طبقے وسوچ کے لوگ موجود ہیں ہر کوئی اپنی سرداریت ،نوابیت، زرداریت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہماری سرداریت نوابیت ،زرداریت غریب عوام کی حقوق تھا انکے خوش لبوں کی پیاس کو دور کرنے کا مقصود تھااور رہے گا،25ہزار روپے کے گوشوارے جمع کرنے والے سابق وزیر اعلی کراچی ،گوادر، تربت میں دس دس کروڑ روپے کے مالک بن گئے ہیں یہ سوال ہے عوام کی عدالت میں، 2013کے الیکشن کے دوران ہم پر فائرنگ و دھماکہ کرنے والے کوئی اور نہیں نیشنل پارٹی تھا دو گھوڑوں کی سوار کرکے مکر وفریب فراڈی کررہا ہے،بی این پی عوامی پنجگور میں تاریخ کی سب س بڑی جلسہ کرکے تمام کھلا چٹہ کھولے گی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وشاپ سریکوران جمع بازار یونٹ میں شمولتی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ،اس دوران پارٹی کے سی سی ممبر نثار احمد نے کہاہے کہ الیکشن قریب آتے ہیں علاقے کو سازئش کے تحت بدامنی کی جانب دھکیلا جارہاہے، نیشنل پارٹی انتقامی کاروائیوں سے ورکروں کو ڈرا نہیں سکتا ہے وہ اپنی آخری سیکیاں لے رہی ہے ،مرکزی رہنما نوراحمد بلوچ نے کہاہے کہ بی این پی عوامی کے قول وفعل اسمبلی کے اندار بھی یہی رہے ہیں اور باہر بھی یہی ہیں ان میںکوئی تضاد نہیںہے نیشنل پارٹی اپنی ساکھ بچانے کیلئے جمعیت کا سہارا لے رہی ہے، سی سی ممبر آصف مجید نے کہاہے کہ2013کے الیکشن میں اقتدار حاصل کرنے والوں نے ڈکھیتی کے ذریعے اقتدار حاصل کرکے اپنے کاروبار کو تقویت دی ہے، سینئررہنما شکیل بلوچ نے کہاہے 17جولائی کا موٹر سائیکل ریلی پنجگور میں سیاسی ریفرنڈم تھی انہیں اخلاقی صورت میں استعفی دینا چائے،بی این پی عوامی پر کرپشن کا الزام 12کالجز،ریسرچ سینٹر، ہسپتال روڑز ہیں تو یہ کرپشن باربار کرین گے،سینررہنماعظیم جان گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد وں میں واعظ کے نام پر سیاست ہورہی ہے موجودہ حکومت عوام کا استحصال کررہی ہے، اور آخر میں ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ نے نئے شمولیت کرنے والے دور دراز سے آنے والے ورکروں جیالوں اور مہمانوں کا شکریہ اد ا کی اس تقریب میں نئی شمولت کرنے والے عبدالمالک ،حماد اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور اسٹیچ پر صلاح الدین ،ظفر بختیار ،ماسٹر محمد حنیف بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔