لاہور :وزیر اعظم کو تیسری مرتبہ اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے، صائمہ شیخ

پاکستان تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جاتا ہے،ی معیشت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،سی پیک اور گوادرپورٹ کے ثمرات ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی سینئر نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی سینئر نائب صدر اور مریم نواز کی کو اڈینیٹر صائمہ شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو تیسری مرتبہ اقتدار سے الگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔پاکستان تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جاتا ہے۔ملکی معیشت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

سی پیک اور گوادرپورٹ کے ثمرات ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے تمام پارٹی رہنما اور کارکن وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچھرہ میں حلقہ کی خواتین عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ماضی میں دو مرتبہ میاں نواز شریف کے خلاف سازش کرکے ان کو اقتدار سے الگ کیا گیا ان کے منصوبے آج بھی اپنی مثال آپ ہیں۔اس مرتبہ پارٹی کارکن اپنی قیادت کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرینگے ۔وزیر اعظم بیس کروڑ پاکستانیوں کے ووٹوں سے منٹکب ہو کر آئے ہیں ان کو زبردستی اقتدار سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت ہرصورت پوری کرے گی۔