لاہور : بہترین تنظیمی خدمات کے اعتراف میں میاں کامران سیف کومسلم لیگ لاہور کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقررکر دیا گیا

اس ضمن میں چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

پیر 24 جولائی 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور میں بہترین تنظیمی خدمات کے اعتراف میں میاں کامران سیف کو پاکستان مسلم لیگ لاہور کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقررکر دیا گیا اس ضمن میں چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔میاں کامران سیف اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ لاہور میں بطور جوائنٹ سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے توقع ظاہر کی میاں کامران سیف نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی-انہوںنے دعا کی کہ یہ عہدہ انت کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہوگا۔