لاہور: بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر جنرل ہسپتال پہنچ گئے

پیر 24 جولائی 2017 22:26

لاہور: بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)فیروز پور ارفع کریم ٹاور کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دونوں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر جنرل ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے بم دھماکے کے زخمیوں کے علاج و معالجے کا مکمل معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فرہم کرنے کی ہدایات جاری کیں دونوں صوبائی وزراء علاج و معالجے کی نگرانی خود کرتے رہے۔