لاہور: بم دھماکے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب واقع چیف منسٹر ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس جاری تھا

پیر 24 جولائی 2017 22:26

لاہور: بم دھماکے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب واقع چیف منسٹر ہائوس میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)گزشتہ روز فیروز پور روڈ ارفع کریم ٹاور سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ہونے والے بم دھماکے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب واقع چیف منسٹر ہائوس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جاری تھا جس کی صدارت وزیراعلیٰ محمدشہباز کررہے تھے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس پنجاب سے دھماکے کی تمام تر تفصیلات طلب کیں دھماکے کے فوری بعد وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔