ارفع کریم ٹاور کے کیا گیا دھماکہ خودکش تھا،خصوصاً پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،سی سی پی او لاہور

پیر 24 جولائی 2017 22:26

ارفع کریم ٹاور کے کیا گیا دھماکہ خودکش تھا،خصوصاً پولیس کو ٹارگٹ کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) صوبائی دارالحکومت میں فیروز پور روڈ پر واقع آئی ٹی ارفع کریم ٹاور کے باہر ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجہ میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد شدید زخمی ہو گئے، دھماکہ کے حوالہ سے سی سی پی او لاہور محمد امین وینس نے کہا ہے کہ یہ ایک خودکش دھماکہ تھا اور خصوصاً پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں آپریشن کیا جا رہا تھا جس کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، دھماکہ کے دوران سبزی منڈی کا آپریشن اور مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا کہ سہ پہر سوا چار بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :