وزیر داخلہ نے لاہور بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 20:47

وزیر داخلہ نے لاہور بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) وزیر داخلہ نے لاہور بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور  کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد سے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعلی سے رابطے کے بعد سیکورٹی اداروں کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے شہر بھر کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کو ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر میں سرچ آپریشنز کرنے اور دہشت گردوں کی گرفتاریوں کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :