نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کی حلف برداری کے موقع پر پی پی کے سینکڑوں کارکنوں کو بڑی فراخدلی کے ساتھ وزیٹرز پاسز جاری کئے گئے

پیر 24 جولائی 2017 22:23

نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کی حلف برداری کے موقع پر پی پی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی ہدایت پر پیر کو پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کی حلف برداری کے موقع پر پی پی کے سینکڑوں کارکنوں کو بڑی فراخدلی کے ساتھ اسمبلی بلڈنگ میں داخلہ کے لئے وزیٹرز پاسز جاری کئے گئے۔ وہاں آنے والے جیالوں کی اکثریت سعید غنی کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھتی تھی۔

جیالے مخلتف گاڑیوں میں سوار ہوکر اسمبلی بلڈنگ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث اسمبلی اسٹاف کو انہیں جانچ پڑتال اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے اندر جانے کی اجازت دینے کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا پڑا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی مشکلات کا سامنا پڑا ۔سیعد غنی کی حلف برداری کا منظر دیکھنے بہت سے جیالوں نے جن میں خواتین ورکرز بھی شامل تھا پریس گیلری کی نشستوں پر بھی قبضہ جمالیا۔ سیعد غنی کی حلف برداری کے موقع پر جیالے مسلسل پیپلز پارٹی کی حمایت میں نعرے بازی بھی کرتے رہے اور کچھ نے اظہار مسرت کے لئے بھنگڑا بھی ڈالنا شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :