اسعید غنی پی ایس 114کی نشست کو دھاندلی سے حاصل کرنے کے بعد جھوٹی فتح کی خوشیاں منا رہے ہیں، ترجمان ایم کیوایم پاکستان

پیپلزپارٹی نے لوگوں کو بحران در بحران میں مبتلا کرکے اور اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے شہری اور دیہی سندھ کے عوام پر زندگی تنگ کردی

پیر 24 جولائی 2017 22:15

اسعید غنی پی ایس 114کی نشست کو دھاندلی سے حاصل کرنے کے بعد جھوٹی فتح کی ..
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ و ہ خواب غفلت سے نکل آئیں اور پی ایس 114کے ضمنی الیکشن کو دھاندلی سے جیتنے کے بعد فتح کے شادیانے بجانے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کراچی کی ایک سیٹ پی ایس 114کو دھاندلی سے حاصل کرنے والے سعید غنی اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ء دھاندلی سے حاصل ہونے والی فتح کی خوشیاں منا رہے ہیں اوراسی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کراچی کو فتح کرنے کے بلند و بانگ دعورے کررہے ہیں جس کا بھانڈہ 2018ء کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو عبرتناک شکست دیکرسر عام پھوڑ دیں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ سعید غنی ایم کیوایم (پاکستان ) اور اس کے رہنمائوں پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکھیں اور دیکھیں کہ پیپلزپارٹی نے بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود کراچی اور اس کے عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ دیہی سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، پیپلزپارٹی نے لوگوں کو بحران در بحران میں مبتلا کرکے اور اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے شہری اور دیہی سندھ کے عوام پر زندگی تنگ کردی ہے ہے اور آج شہری اور دیہی سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے چھٹکارے کیلئے جس طرح سے دعائیں مانگ کررہے ہیں وہ عنقریب پیپلزپارٹی کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں اپنا اقتدار خطرے میںدکھائی دے رہا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اس کے رہنما سعید غنی زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے خود فریبی میں مبتلا ہیں اور کراچی اور سندھ بھر میں پیپلزپارٹی میں عوام کے ساتھ جو رویہ اور متعصبانہ سلوک کیا ہے اس پر پیپلزپارٹی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے ۔ ، پیپلز پارٹی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں تمام تر سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود ریکارڈ دھاندلی بھی کی اور اسکے باجود صرف چند ہزار ہی کی برتری سے کامیابی حاصل کرسکے۔ ۔