آصف زرداری کے لاپتہ قریبی ساتھی نواب لغاری گھرواپس آگئے

پیر 24 جولائی 2017 22:06

آصف  زرداری کے لاپتہ قریبی ساتھی نواب لغاری گھرواپس آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری کے لاپتہ ہونے والے قریبی ساتھی نواب لغاری گھرواپس آگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کے لاپتہ ہونے والے قریبی ساتھی پیرکے روزاچانک گھرواپس آگئے ۔

(جاری ہے)

نواب لغاری کونامعلوم افراداسلام آبادکے علاقے سواں میں چھوڑگئے ۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری4اپریل2017ء کواپنے گھرسے لاپتہ ہوگئے تھے ان کی بازیابی کیلئے اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت بھی ہورہی تھی ،تاہم اب نواب لغاری صحیح سلامت واپس آگئے ہیں ،وہ اتناعرصہ کدھررہے ،کن لوگوں نے ان کواغواء کیا۔

متعلقہ عنوان :