دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے،آصف زرداری کی لاہور دھماکے کی مذمت

پیر 24 جولائی 2017 22:01

دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے،آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے قاتل وحشی درندے ہیں۔ ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ درایں اثناء چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے خون کے عطیات دئیے جائیں۔ لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس سوچ کو شکست دینا ہوگی جو سوچ شدت پسندی کو جنم دے رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :