لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں خود کش حملہ آوار نے خود کو گاڑی کیساتھ دھماکے سے اڑایا

زوردار دھماکہ ہوا اور آگ کا شعلہ بلند ہوا، اس کے بعد کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ کیا ہوا۔ دھماکہ ہوتے ہی زمین لرز گئی اور دھماکے کی شدت سے کانوں کے پردے شل ہو گئے ہر طرف نعشیں اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے تھے اور خون ہر طرف بکھرانظر آیا ‘ عینی شاہدین کی گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 21:52

لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں خود کش حملہ آوار نے خود کو گاڑی کیساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں خود کش حملہ آوار نے خود کو گاڑی کیساتھ دھماکے سے اڑایا جسکی وجہ سے وہاں موجود گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ زوردار دھماکہ ہوا اور آگ کا شعلہ بلند ہوا، اس کے بعد کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ کیا ہوا۔ دھماکہ ہوتے ہی زمین لرز گئی اور دھماکے کی شدت سے کانوں کے پردے شل ہو گئے ہر طرف نعشیں اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے تھے اور خون ہر طرف بکھرانظر آیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق فیروز پور پر ہونیوالے دہشت گردی میں خود کش حملہ آوار پیدل آیا اور خو د کوپولیس اہلکاروں کیساتھ کھڑی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکر خود کو اڑالیا دھماکے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے وہاں سے بھاگنا شروع کردیا ہے مگر جیسے ہی دھماکے کے بعد لگنے والی آگ ختم ہوئی تو لوگوں نے وہاں آنا شروع کر دیا اور وہاں ہر طرف لاشیں اور زخمی ہی نظر آئے جس سے یہاں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :