وزیر داخلہ سے اسحاق ڈار اور سعد رفیق کی ملاقات، چوہدری نثارکو منانے کی کوشش

آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس لئے ناراضگی ختم کریں ، وفاقی وزارء کی منتیں پارٹی کے ساتھ ہوں مگر تحفظات برقرار رہیں گے، نثار کا جواب ، اصولی موقف سے آگاہ کیا

پیر 24 جولائی 2017 21:41

وزیر داخلہ سے اسحاق ڈار اور سعد رفیق کی ملاقات، چوہدری نثارکو منانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، دونوں وزراء نے چوہدری نثارکو منانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے ناراضگی ختم کریں، چوہدری نثار نے انہیں اپنے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں تاہم تحفظات برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پنجاب ہائوس آئے اور چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیر داخلہ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پارٹی قیادت کو ان کی ناراضگی کسی صورت قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دونوں وزراء کو ناراضگی سے متعلق اپنے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہاکہ وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کر رہے تاہم جو تحفظات ہیں وہ ہر حال میں برقرار رہیں گے۔