سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا لاہور بم دھماکوں پر اظہار افسوس

پیر 24 جولائی 2017 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے لاہور میں ہونے والے بم ھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔