نوشہرہ، پولیس نے 04 رکنی بین الصوبائی چور گینگ خوبرو دوشیزہ سمیت عوامی تعاون سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

پیر 24 جولائی 2017 21:35

نوشہرہ، پولیس نے 04 رکنی بین الصوبائی چور گینگ خوبرو دوشیزہ سمیت عوامی ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) مصری بانڈہ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والی04 رکنی خطرناک بین الصوبائی چور گینگ خوبرو دوشیزہ سمیت عوامی تعاون سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،مال مسروقہ اور واردات میں استمال ہونے والااسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق عمر زرین ولد زرین داد خان سکنہ مصری بانڈہ نے مصری بانڈہ پولیس کورپوٹ درج کی کہ میری مصری بانڈہ پیٹرول پمپ کے ساتھ کریانہ کی جنرل سٹور کی دوکان ہے۔

حسب معمول میں اپنے کاروبار میں مصروف تھاکہ اسی دوران چند نہ معلوم افراد اچانک میرے دوکان کریانہ سٹور میں گھس آئے اور مجھ پر آتے ہی اسلحہ تھان کر دوکان کے سیف میں موجود ہزاروں روپوں کی نقدی چھین کرموٹر کارATX/185 XLI- میں فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چنانچہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ واحد محمود نے ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل عدنان اعظم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مصری بانڈہ انسپکٹر سلطان باچا خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ،تفتیشی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر مزکورہ موٹر کارATX/185 XLI-کو بازار میں روکا اور گاڑی میں سوارافرادمرید حسین ولدحبیب اللہ سکنہ اٹک،ہاشم علی ولد غضنفر علی سکنہ اٹک۔

،علی رضا ولد اقبال حسین سکنہ اٹک اورخوبرو دوشیزمسماة پروین زوجہ مہتاب سکنہ اٹک۔کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استمال ہونے والہ اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی۔علاقہ عوام اور تاجران نے اکوڑہ سرکل پولیس کی بروقت اور فوری کاروائی کو سراہتے ہوئے ان پر آپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :