نوشہرہ،کاکا صاحب ولئی روڈ پر موٹر سائیکل کا سوزوکی وین سے تصادم، ایک نوجوان جاںبحق

پیر 24 جولائی 2017 21:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء)زیارت کاکا صاحب ولئی روڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی وین میں تصادم، ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، سوزوکی وین کاڈرائیور گرفتار پولیس نے گاڑیا ں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفر خان ولد پرویز احمد ساکن کاکشال روڈ پشاور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ مجھے اطلاع ملی کی میرے بھانجے زرک خان ولد سعادت خان اور اس کے دوست زرباز خان ولد شاہد خان ساکنان کاکشال پشاور جو اپنی موٹر سائیکل پر زیارت کاکاصاحب گئے ہوئے تھے کا زیارت کاکاصاحب روڈ پر سوزوکی وین نمبر سوزکی وین نمبر ایف ڈی وی8889 تائد علی خان ولد سعید اللہ ساکن بدرشی چلارہاتھا کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔

جس میں زرک خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ اس کا دوست زرباز خان شدید زخمی ہوگیا۔ جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ زرک خان خون میں لت پت جاں بحق پڑا تھا۔ جبکہ زرباز خان بے ہوش پڑ ا تھا۔ پولیس نے سوزوکی وین کا ڈرائیور تائید علی ولد سعید اللہ ساکن بدرشی کوگرفتار کرلیا۔ جبکہ دونوں گاڑیاں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔