قصور میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک اور گروہ کے متحرک ہونے کا انکشاف، 6 ماہ میں 10 کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 20:12

قصور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) قصور میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک اور گروہ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے 2 برس قبل قصور میں بچوں اور نوجوانوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروپ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس گروہ کی جانب سے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس گروہ کے حوالے سے ہونے والے ہولناک انکشاف کو لوگ تاحال نہیں بھلا پائے تھے کہ اب قصور میں ایسے ایک اور گروہ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بااثر افراد کی پشت پناہی سے کام کرنے والا یہ گروہ گزشتہ 6 ماہ میں 10 کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر چکا ہے۔ ان بچوں میں 7 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔ تاہم حسب توقع پولیس کی جانب سے اس گروہ کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے متاثرین کو ہی ڈرا دھمکا کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :