نواز شریف کی نااہلی سے پورے شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 20:02

نواز شریف کی نااہلی سے پورے شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) نواز شریف کی نااہلی سے پورے شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار خاور گھمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے پورے شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے صرف ان کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ مریم نواز پر بھی کیس چل رہا ہے جبکہ اسحاق ڈار بھی پاناما کیس کی زد میں ہیں۔ دوسری جانب شہباز شریف بھی حدیبیہ پیپرز مل کیس کے ممکنہ طور پر دوبارہ کھلنے کے باعث مشکل میں پھنس جائیں گے۔ خاور گھمن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں نااہلی صرف نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ وزیراعظم کی نااہلی پورے شریف خاندان کی سیاست پر سوالیہ نشان لگا دے گی۔ یہ کیس وزیراعظم سمیت پورے شریف خاندان کی سیاست کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چل رہے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔ فیصلہ رواں یا اگلے ہفتے آ جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :