ملک ابرار احمد کی درخواست پر خانپور ڈیم واٹر سپلائی فیز تھری کے لئے 19کروڑ روپے فنڈز جاری

خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیزتھری فنڈز کی عدم دستیبابی کے باعث گذشتہ دو سالوں سے بند تھا ‘وزارت دفاع اور متعلقہ اداروں نے منصوبہ ختم کرنے پر غور شروع کر دیا تھا ،ایم این اے ملک ابرار احمد

پیر 24 جولائی 2017 21:06

ملک ابرار احمد کی درخواست پر خانپور ڈیم واٹر سپلائی فیز تھری کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد کی درخواست پر خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز تھری کی تکمیل کے لئے 19کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ‘خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیزتھری فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث گذشتہ دو سالوں سے بند تھا ‘وزارت دفاع اور متعلقہ اداروں نے منصوبہ ختم کرنے پر غور شروع کر دیا تھا ۔

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی اور گذشتہ دو سالوں سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے والے خانپور ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز تھری کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی مفاد کا یہ منصوبہ ختم ہونے جارہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ‘پہلے ہی راولپنڈی کینٹ میں پانی کی قلت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فنڈز کی مسلسل عدم دستیابی پر وزارت دفاع اس منصوبے کو ختم کرنے کی تجویز پر غورکررہی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے ذریعے وزارت دفاع سے درخواست کی گئی کہ اس منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی کی جائے تا کہ منصوبے کے فیز تھری کے لئے وفاقی سے رقم حاصل کی جاسکے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کے دوران باقاعدہ 9کروڑ روپے جاری کردیئے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے فیز تھری کے لئے یکمشت فنڈز جاری کرنے پر راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد اور متخب ممبران ‘ ایم پی اے ملک افتخار احمد اور حلقہ این اے 54کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کینٹ کی ان آبادیوں کو بھی پانی میسر ہوگا جہاں پر پہلے پانی فراہم نہیں ہورہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :