آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کی ملاقات

علاقائی سلامتی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال

پیر 24 جولائی 2017 21:06

آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے ملاقات کی ہے‘ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے افغانستان اور امریکہ کی جانب سے پاکستان پرالزام تراشیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سفیر تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی‘ ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان اور امریکہ کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان پر الزام تراشیاں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب امریکی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یہ الزام تراشیاں محض اتفاق نہیں‘ ہمارے نزدیک دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے‘ اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ اس موقع پر امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :