وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت

پمز میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم

پیر 24 جولائی 2017 21:01

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) نوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پمز میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور کیڈ کے سینئر افسران پر مشتمل ہے ، ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے۔۔

متعلقہ عنوان :