گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ٹانک سے وفد کی ملاقات

علاقے کے عوام کودرپیش بعض مسائل و مشکلات سے آگاہ

پیر 24 جولائی 2017 20:56

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے  ٹانک سے وفد کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) رکن صوبائی اسمبلی محمود خان بیٹھنی کی قیادت میں ضلع ٹانک سے ایک وفد نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میںگورنر خیبر پختونخوا انجنیئراقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور انھیں علاقے کے عوام کودرپیش بعض مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے وفد کی معروضات غور سے سنیںاورعلاقے کے عوام کو مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثناء سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ اوریونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر امتیاز حسین گیلانی نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔#

متعلقہ عنوان :