عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیر 24 جولائی 2017 19:52

عوام کے لیے خوشخبری، بجلی  کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ تازہ ترین18جولائی 2017ء) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطاطق بجلی کی قیمتون میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ 11 ارب 21 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی تاہم بجلی کی پیداواری لاگت 92 ارب 62 کروڑ روپے رہی جس کے باعث بجلی کی فی یونٹ اوسط لاگت 4 روپے 69 پیسے تھی جس کے باعث صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سفارشات نیپرا کو بھجوادیں جس پر نیپرا حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :