گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفراجھگڑاسے ایم پی اے محمودخان کی ملاقات

پیر 24 جولائی 2017 20:47

گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفراجھگڑاسے ایم پی اے محمودخان کی ملاقات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء)رکن صوبائی اسمبلی محمود خان بیٹھنی کی قیادت میں ضلع ٹانک سے ایک وفد نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میںگورنر خیبر پختونخوا انجنیئراقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور انھیں علاقے کے عوام کودرپیش بعض مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے وفد کی معروضات غور سے سنیںاورعلاقے کے عوام کو مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثناء سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ اوریونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر امتیاز حسین گیلانی نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔