گورنرخیبرپختونخوا نے پہلی حج پرواز کے ذریعے 180 عازمین حج کو رخصت کیا

پیر 24 جولائی 2017 20:47

گورنرخیبرپختونخوا نے پہلی حج پرواز کے ذریعے 180 عازمین حج کو رخصت کیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے پہلے حج پرواز کے ذریعے 180 عازمین حج کو رخصت کیا۔ صوبائی وزیر حج ومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈائریکٹرحج شکیل احمدسیٹھی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

پشاور ائیرپورٹ سے عازمین حج کو رخصت کرتے ہوئے گورنرنے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور کہاکہ وہ پاکستان کے سفیرہیں اور دوران حج پاکستان کابہترین امیج پیش کریں ۔

گورنرنے کہاکہ عازمین حج خانہ کعبہ میں پاکستان میں امن واستحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے 1لاکھ 80 ہزارعازمین حج ، حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے سرکاری حج سکیم کے ذریعے 19 ہزار500 عازمین حج اورپرائیویٹ سکیم کے ذریعے 11ہزار400 عازمین حج ، حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :