لاہور دھماکے کے بعد وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

دہشت گردوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو ہی نشانہ بنا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 19:47

لاہور دھماکے کے بعد وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) لاہور دھماکے کے بعد وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہشت گردوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو ہی نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد وزیر قانونی رانا ثناء اللہ کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیر قانون نے دہشت گردوں کی مذمت اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو ہی تنقید نشانہ بنا دیا۔

رانا ثناء اللہ نے ایسے حساس موقعے پر سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مخالفین جماعتیں سیاسی دہشت گرد ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے اس متنازعہ بیان پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کے حساس مواقعوں پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔