کر پٹ حکمرانوں کی حمایت کر نیوالے بھی قوم کے مجرم ہیں‘چوہدری محمدسرور

حکمران خاندا ن بے نقاب ہوچکا ، وزیر اعظم کے پاس استعفیٰ کے سواکوئی آپشن نہیں ‘(ن) لیگی وزراء وزیر اعظم کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘عمران خان کا دامن صاف ہے انکے خلاف (ن) لیگ کا پر وپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جا ئیگا ‘تحر یک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی ‘ جوہر ٹائون میں کبڈی میچ کے فائنل میچ میں شرکت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 20:28

کر پٹ حکمرانوں کی حمایت کر نیوالے بھی قوم کے مجرم ہیں‘چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہے ‘پانامہ جے آئی ٹی میں حکمران خاندا ن بے نقاب ہوچکا ہے وزیر اعظم کے پاس اب بھی استعفیٰ کے سواکوئی آپشن نہیں ‘(ن) لیگی وزراء وزیر اعظم کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘عمران خان کا دامن صاف ہے انکے خلاف (ن) لیگ کا پر وپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جا ئیگا ‘تحر یک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی ‘لاہور میں عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے حکمران اور انتظامیہ مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

وہ جوہر ٹائون میں کبڈی میچ کے فائنل میچ میں شرکت کے موقعہ پرخطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال ‘سیکرٹری جنرل حماد اظہر اور حاجی محمد ارشاد سمیت تحر یک انصاف کے دیگر قائدین بھی شر یک ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں کیونکہ عمران خان کی ایمانداری کی پوری قوم مثالیں دیتی ہے اورپاکستانی قوم بھی عمران خان کیساتھ ہے اس لیے (ن) لیگ والے عمران خان کے خلاف جو بھی منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انکو منہ کی کھانا پڑ ے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں کی حمایت کر نیوالے بھی قوم کے مجرم ہیں اور ایسے لوگوں کو قوم کسی بھی صورت معاف نہیں کر یگی اس وقت ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہیں اور ہمیں اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ فیصلہ کر پشن کے خلاف اور ملک کے حق میں آئیگا اور کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں نہیں جیلوں میں جائیں گے اور ایسے لوگوں کو جیلوں میں ہی ہونا چاہیے ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ ہر صورت کامیابی ہو گی اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت اور نوازشر یف کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں قوم انکے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :