لاہور میں ہونے والے دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘ میاں مقصود احمد

ملک دشمن بیرونی قوتوںنے ایک مرتبہ پھر لاہور کو نشانہ بناکر لہولہان کرنے کی سازش کی ہے‘امیرجماعت اسلامی پنجاب

پیر 24 جولائی 2017 20:23

لاہور میں ہونے والے دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘ میاں مقصود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لاہور میںفیروزپورروڈارفع کریم ٹاورکے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ ملک دشمن بیرونی قوتوںنے ایک مرتبہ پھر لاہور کو نشانہ بناکر لہولہان کرنے کی سازش کی ہے۔

بے گناہ اور معصوم شہریوں کودہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنانے سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے ۔حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی ہر ممکن مالی و طبی امداد کرے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی اس کاروائی میں ملوث عناصر کوگرفتار کرکے جلدازجلدانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے بارہا اس بات کاانکشاف کرچکے ہیں کہ بھارت ’’را‘‘کے ذریعے وطن عزیز کے حالات خراب کررہا ہے۔بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت پاکستان نے امریکی حکام اور اقوام متحدہ کوکچھ عرصہ پہلے پیش بھی کئے تھے مگر بھارت کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستا ن کی سلامتی کے خلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کوعالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ہندوستان امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :