وزیراعلیٰ کا قصور میںگزشتہ چند ماہ کے دوران زیادتی کے بعد بعض بچیوں و بچوں کو قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس

ملزمان کیخلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کا حکم،متاثرہ خاندانوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائیگا‘شہبازشریف

پیر 24 جولائی 2017 20:23

وزیراعلیٰ کا قصور میںگزشتہ چند ماہ کے دوران زیادتی کے بعد بعض بچیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قصور میںگزشتہ چند ماہ کے دوران زیادتی کے بعد بعض بچیوں و بچوں کو قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا اورآر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گااورانصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :