آرمی چیف سے امریکن کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن کی ملاقات ،ْ خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی انتظام کے امور پر گفتگو

آرمی چیف کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کیلئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا ،ْہمارے نزدیک دہشتگردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے ،ْجنرل قمر جاوید باجوہ امریکی کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن کی پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے ،ْ ملاقات میں گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 20:20

آرمی چیف سے امریکن کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن کی ملاقات ،ْ خطے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کیلئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا ،ْہمارے نزدیک دہشتگردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے جبکہ امریکی کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی انتظام کے امور زیرغور آئے ۔ ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو کمزور کرنے کے لئے افغانستان او ر امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس موضوع کو ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب امریکا میں پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے۔ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغانستان میں امریکن فورسز کے کمانڈر جنرل جوئن ڈبلیو نیکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عوام کے عزم کی تعریف کی ۔دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون اور رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔