سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

پیر 24 جولائی 2017 19:29

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ تازہ ترین18جولائی 2017ء) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طبعیت میں بہتری کے باعث انکو پمزہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر حجازی کو ایف آئی سپیشل انوسٹی گیشن تھانہ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان سے ریکارڈ ٹمپرنگ بارے تفتیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات واضح رہےکہ ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے میں ملوث ہیں اور وہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ واضح رہے کہ ظفر حجازی سے متعلق ایسی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں کہ انہیں ہسپتال میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا تھا جس پر ایک صحافی خاتون کو ایف آئی اے اور ظفر حجازی کےاہلخانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :