لاہور دھماکہ، کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 19:22

لاہور دھماکہ، کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) لاہور دھماکے سے کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں آخری اطلاعات تک 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم تنظیمیں لاہور میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس الرٹ کے بعد سیکورٹی ادارے بھی الرٹ ہوگئے تھے اور پورے شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی۔ شہر بھر میں پولیس ناکوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ اس دوران کئی دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ تاہم ان تمام اقدامات کے باجود دہشت گرد امن پسند زندہ دلان لاہور کو خون میں نہلانے کے مذموم مقصد میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :