موجودہ سیاسی صورتحال اورپانامہ کیس کی صورتحال کے متعلق صوبائی وزیر صنعت کی پیشنگوئیاں

ملک میں 24جولائی سے 15آگست کے درمیان اہم فیصلے ہونگے، آئندہ عید مختلف ہوگی بڑی قربانیاں ہونگی ،منظور حسین وسان

پیر 24 جولائی 2017 20:18

موجودہ سیاسی صورتحال اورپانامہ کیس کی صورتحال کے متعلق صوبائی وزیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے موجودہ سیاسی صورتحال اورپانامہ کیس کی صورتحال کے متعلق پیشنگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24جولائی سے 15آگست کے درمیان اہم فیصلے ہونگے، آئندہ عید مختلف ہوگی بڑی قربانیاں ہونگی۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں پیر کو گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پھلے بڑی عیدون پر چھوٹی قربانیاں ہوتی تھیں،اس عید قربان پر اب چھوٹی نہیں بڑی قربانیاں ہونگی،منظور حسین وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب آنٹیوں کا دور ختم ہوگیا، احتساب کو انکل نہیں بنارہے ہیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملا صرف نوازشریف تک محدود ہوگا وہ ان کی بھول ہے، جولائی کا مہینہ مشکلات کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملا اور لوگوں تک بھی جائے گا، اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پاکستان میں جمھوری نظام ہی ترقی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالات اگر اس طرح رہے تو پھر انتخاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، نواز شریف کی تکلیف میں اضافے کااحساس ہے،یہ احتساب کا معاملا صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، بیورو کریٹس، ٹی وی مالکان اور اینکرز بھی اس کے زد میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوھدری نثار علی صاحب کی کمر کا درد کبھی بڑھتا جائیگا تو کبھی کم ہوتا جائیگا ان کو کمر میں درد اس لئے ہیں کہ شہباز شریف وزیر اعظم بن جائے، جب ان کو پتاچلاکہ شہبازشریف وزیراعظم بن رہے ہیں تو کمر کا درد کم ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہیگا، ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :