پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت

پیر 24 جولائی 2017 20:16

پاکستان کی کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ افغان باشندے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بیان کے مطابق دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان کی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :