وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹیلیفون ،ْ لاہور دھماکے کی مذمت

واقعہ کی تفتیش اور جاں بحق افراد کی شناخت کے سلسلے میں وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی

پیر 24 جولائی 2017 20:16

وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹیلیفون ،ْ لاہور دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے رابطہ کر کے لاہور دھماکے کے شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے واقعہ کی تفتیش اور جاں بحق افراد کی شناخت کے سلسلے میں وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔