علاقہ ونہار میں ایک خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیر 24 جولائی 2017 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) علاقہ ونہار قصبہ ماٹن کلاں تحصیل کلر کہار میں ایک شادی شدہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 30سالہ مریضہ کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

30 سالہ حفیظہ بیگم زوجہ محمد رشید کو پراسرار بیماری کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لایا گیا جہاں سے اسے ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

خاتون کے ٹیسٹ کرائے گئے تو اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون کے شوہر محمد رشید ولد محمد خان نے بتایا کہ انہوں نے گھر میں مویشی اور جانور رکھے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے جراثیم حفیظہ بیگم کو منتقل ہوا ہے تاہم محمد رشید نے کہا کہ اب اس کی بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔